Urdu Story Point

Welcome to Urdu Story Point. You can read True stories, Kid's Stories, Moral Stories, Funny and Islamic Stories on this website in Urdu language.

Thursday, October 11, 2018

میری شمیم

urdu funny stories, funny stories, urdu story point
Funny Story

دو دن پہلے ہمارے ہمساے میں کچھ لوگ رہنے آئے- جب وہ سامان شفٹ کر رہے تھے تو میں نے دیکھا کے دو خوبصورت لڑکیاں بھی شفٹنگ کر رھی ہیں - میں 
دل ہی دل میں خوش ہوا کے چلو اب دل لگا رہے گا

کل وہی پڑوس والی انٹی ہمارے گھر تھیں اور امی کو بول رہیں تھیں کہ بہن شمیم
 کو کل کالج میں داخلہ کروانا ہے سوچ رہے ہوں کے پک اینڈ ڈراپ کے لیے کوئی ٹیکسی لگوا لوں کوئی جاننے والا ہو تو بتائیں - میں نے موقع اچھا دیکھ کے بولا کہ انٹی میں آج کل فری ہوں اور ہمسایوں کے تو حقوق ہوتے ہیں میں چھوڑ آیا کروں گا
 انٹی خوش ہو گیں البتہ میری امی مجے گھور رہی تھیں - خیر جب انٹی نے دوبارہ بولا کہ بہن بڑی منتوں اور مرادوں کے بھد ایک ہی بیٹا دیا ہی الله نے شمیم- یہ سنتے ہی میرے دل کے سارے ارمان بکھر گے - میں نے تھوڑی ہمت کر کہ پوچھا کہ انٹی اس دن جب آپ شفٹنگ کر رہیں تھیں تو دو لڑکیاں تھیں وہ کون تھیں؟ انٹی نے بتایا کہ وہ میری بہن کی بیٹیاں تھیں- سامان شفٹ کروانے میں مدد کر رہی تھیں اور چلی گئی ہیں- بہت اچھی بچیاں ہیں- انٹی انکی تعریفیں کر رہیں تھیں اور میں شمیم کا سوچ سوچ کر پریشان ہو رہا تھا کہ اسکو لے کر جانا پڑھے گا
اور ایسا ہے کچھ ہوا صبح امی نے مجھے جلدی جگا دیا کہ بیٹا شمیم کو لے کر جانا ہے اٹھو اور میں اس وقت کو کوس رہا تھا جب میں نے انٹی کو بولا تھا